نوئیڈا،11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شہر میں مختلف معاملوں میں ایک کاروباری اور ایک شادی شدہ خاتون نے پیر کی صبح اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ تھانہ سورج پور کے علاقے میں رہنے والے کاروباری نے پیر کی صبح مبینہ طور پر پنکھے سے فندا لگا کر خود کشی کر لی۔وہیں سیکٹر ۔48 سے ایک شادی شدہ کی خودکشی کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے۔تھانہ سورج پور کے انچارج انسپکٹر منیش چوہان نے بتایا کہ مکوڑا گول کے قریب واقع ایسوٹیک سوسائٹی میں رہنے والے صنعتکار روندر ملک (40 سال) نے آج صبح اپنے گھر پر پنکھے سے فندا لگا کر خود کشی کر لی۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ اس کی بیوی کسی کام سے باہر گئی تھیں۔جب وہ گھر لوٹی تو انہوں نے شوہر کو پنکھے سے لٹکا ہواپایا انہوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ پولیس خود کشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ متوفی پولوتھین بیگ بنانے کا کاروبار ہے۔تھانہ سیکٹر 49 علاقے کے سیکٹر 48 میں رہنے والی ایک خاتون نے بھی آج صبح اپنے گھر پر پنکھے سے فندا لگا کر خود کشی کر لی۔واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ خاتون کی ڈھائی سال پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس نے اس کے اہل خانہ کو معاملے کی اطلاع دے دی ہے۔پولیس انسپکٹر جنرل ومل کمار سنگھ نے بتایا کہ سندھیا گپتا کی شادی ڈھائی سال پہلے اکھل گپتا سے ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح سیام نے اپنے گھر میں پنکھے سے فندا لٹکا کر خودکشی کر لی۔انہوں نے بتایا کہ اس بات کی معلومات جب انہیں اور دوسرے لوگوں کو ملی تو، انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔